spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

حکومت کے اخراجات بہت ہیں، بچاتے کم اور خرچے زیادہ کرتے ہیں، سابق گورنر اسٹیٹ بینک

سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اخراجات بہت ہیں، بچاتے کم اور خرچے زیادہ کرتے ہیں۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین نے کہا کہ عام لوگوں کو ٹیکس کے بوجھ نے مجبور کردیا ہے اور حکومت کے خرچے کم نہیں ہورہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امپورٹ کم اور ایکسپورٹ زیادہ کرتے ہیں، فخر ہے 2002 میں پاکستان میں اسلامک بینک کا نظام متعارف کیا ہے۔

عشرت حسین نے کہا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ہم شفاف کام کریں، کھانے کی چیزوں اور دوائی میں ملاوٹ کرتے ہیں، ہمارے قول اور فعل میں بڑا تضاد ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ محنت سے کام کرنے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی، دنیا میں اے آئی سے کام چل رہا ہے، ملک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔

spot_imgspot_img