spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

حکومت کی وادی تیراہ خالی کرانے کی خبروں کی سختی سے تردید

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی۔

اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے وفاق یا افواج نے وادیٔ تیراہ خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا، یہ بےبنیاد دعوے مخصوص مقاصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

اس پروپیگنڈے کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے، وفاقی حکومت یا مسلح افواج نے وادی تیراہ کو خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کیخلاف غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہیں۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں آبادی کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے، آبادی کی منتقلی کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی ایسا کیاجارہا ہے، مقامی آبادی خود خوارج کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کررہی ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے محکمے نے 26 دسمبر 2025 کو نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن کے تحت4ارب روپے کی رقم جاری کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم ممکنہ عارضی اور رضاکارانہ آبادی کیلئے رکھی گئی، مجوزہ رضاکارانہ نقل مکانی مقامی آبادی کی خواہشات کی عکاس ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ضلعی سطح پر جرگے کے ذریعے رضاکارانہ نقل مکانی کی رائے آئی،صوبائی حکومت یا کسی عہدیدارکا نقل مکانی کو افواج سے جوڑنا سراسر غلط اور بدنیتی پرمبنی ہے، ایسے بیانات سیاسی فائدے کیلئے دیے جارہے ہیں جوانتہائی افسوسناک ہے۔

spot_imgspot_img