spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 43 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت265روپے45پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت278روپے 44پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے، تاکہ مقامی نرخوں کو بین الاقوامی رجحانات سے ہم آہنگ رکھا جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ایڈجسٹمنٹ معمول کے مطابق کی جانے والی ترمیمات کا حصہ ہے، تاکہ قیمتوں میں شفافیت برقرار رہے اور عالمی تیل منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کو مقامی صارفین تک متوازن انداز میں منتقل کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی صارفین پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کر رہے ہیں۔ ان ٹیکسز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو موصولہ دستاویز کے مطابق، پیٹرول پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مجموعی مالیت فی لیٹر 101 روپے 49 پیسے ہے۔ ان میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 75 روپے 52 پیسے، یکم جولائی سے نافذ ہونے والی نئی ’’کلائمیٹ لیوی‘‘ 2 روپے 50 پیسے، فریٹ مارجن 6 روپے 98 پیسے، آئل کمپنی مارجن 7 روپے 87 پیسے، اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے شامل ہیں۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 165 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی کل رقم فی لیٹر 95 روپے 74 پیسے ہے، جن میں پی ڈی ایل 74 روپے 51 پیسے، کلائمیٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے، فریٹ مارجن 2 روپے 9 پیسے، آئل کمپنی مارجن 8 روپے، اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے شامل ہیں۔

ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

spot_imgspot_img