spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے کہ جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 284 روپے 4 پیسے مقرر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں پر نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت بند کردی۔

جس کئے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور کئی شہروں میں ڈیزل کی دستیابی متاثر ہوئی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین نعمان بٹ نے بتایا تھا کہ گزشتہ تین روز سے نجی کمپنیاں ڈیزل فراہم نہیں کر رہیں اور مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔

نعمان بٹ کا کہنا تھا پی ایس او ڈپوز سے ڈیزل فراہم کیا جارہا ہے تاہم یہ مقدار ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے, تیل کمپنیوں نے ڈیزل کا کوٹہ مقرر کر دیا ہے جبکہ آرڈرز کو بار بار منسوخ بھی کیا جارہا ہے۔

spot_imgspot_img