حنا خان نے بگ باس 19 شو کو بے نقاب کردیا، شو میں حالیہ نامزدگی کے بعد وہ میکرز کی جانب سے ‘فکسڈ’ چیزیں سامنے لے آئیں۔
بھارت کے متنازع شو بگ باس میں ہر سال ڈرامے، تنازعات اور غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ناظریں کی توجہ نئے سیزن کی طرف مبذول ہوتی ہے، تاہم بگ باس 19 کی نئی قسط میں امیدواروں کی غیرمتوقع نامزدگی (نومینیشن) نے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ صرف ناظرین بلکہ اداکارہ حنا خان جو کہ فرنچائز کی سب سے مقبول سابق امیدوار بھی ہیں انھوں نے شو کے منصفانہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس ہفتے کی قسط میں یہ دیکھا گیا کہ مقابلہ کرنے والوں سے لاکرز کھولنے کو کہا گیا تھا ہر ایک میں دوسرے شریک کی تصویر تھی، لاکر کھولنے والا شخص یا تو کسی امیدوار کو نامزد کرسکتا تھا یا اس مدمقابل کو بچا سکتا تھا۔
تاہم شائقین اور بگ باس کے سابق امیدواروں نے اس بارے میں اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا کہ آیا یہ عمل واقعی بے ساختہ تھا یا پردے کے پیچھے کوئی اور منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
حنا خان نے اپنی وائرل پوسٹ میں اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “اگر فکسڈ نامزدگیوں کا ایک چہرہ ہوتا! سب سے پہلے کس کو بھیجا گیا باکس کھولنے کے لیے اسی چیز نے سب کچھ طے کردیا۔
اور ہاں باکس نمبر منتخب کرنے کے بعد کیا پیچھے سے تصویریں بدلی جا رہی تھیں، ہمیں کیا پتا، عوام اس بارے میں جاننا چاہتی ہے۔
حنان خان نے بگ باس میں ہونے والی حرکات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس شو میں اب پہلے جیسی بات نہیں رہی یہ توجہ کھورہا ہے افسوس کی بات ہے۔”



