spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

گلگلت بلستان سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈٰو پر ردعمل آگیا۔

گلوکار حسن رحیم کزن کے ساتھ گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حسن رحیم نے بتایا کہ ان کی شادی نے پورے پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی شادی کی جھلک دکھائی۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں شادی میں ’شوکا‘ پہننے کا مشورہ دیا جو گلگت بلتستان میں شادی کے موقع پر پہنے جانے والا ایک روایتی لباس ہے اور والد کو ان کے نانا سے وراثت میں ملا تھا۔

حسن نے مزید کہا کہ ان کے ان کے روایتی ڈانس کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی، لیکن لوگوں نے اسے بے حد پسند کیا۔

حسن رحیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی باتوں کو نظرانداز کیا کیونکہ وہ خوشی کا لمحہ تھا اور وہ جو محسوس کر رہے تھے وہی سب کو نظر آیا۔

گلوکار  نے واضح کیا کہ شادی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن فیملی کے اصرار پر اس کی اجازت دے دی کیونکہ اگر خاندان کے لوگوں کو موبائل فون استعمال کرنے اور ویڈیوز بنانے سے روکا جاتا تو وہ برا مانتے۔

spot_imgspot_img