spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

حرا مانی کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ حرا مانی کی بغیر میک اپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ میں مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ساتھ ہیرو کے کردار میں عفان وحید شامل تھے، اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل ’شرپسند‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8.5 ملین ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی لباس کی لائن بھی لانچ کی ہے۔

 حرا کی شادی اداکار اور کامیڈین سلمان ثاقب شیخ سے ہوئی جو مانی کے نام سے مشہور ہیں، اور وہ دو بچوں مزمل اور ابراہیم کی والدہ ہیں۔

اب اداکارہ ایک مرتبہ پھر بغیر میک اپ کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد خبروں میں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کوئی فلٹر نہیں، کوئی رنگت نہیں – یہ صرف میرے پسندیدہ شہر اسلام آباد کا خوبصورت موسم ہے۔ انہوں نے چیک پرنٹ والا اونی کوٹ پہن رکھا تھا۔

ان کی بغیر میک اپ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ صارف نے کہا کہ ’بغیر میک اپ کے اس طرح کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی ہمت کی ضرورت ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ بغیر میک اپ کے بھی خوبصورت ہیں۔‘

spot_imgspot_img