spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’حارث رؤف کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا وہ کسی بھی وقت میچ جتوا سکتا ہے‘

سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ اگر میں سلیکٹر ہوتا تو حارث رؤف کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں ضرور شامل کرتا۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ آج کے میچ میں ہمارے فاسٹ بولر نے اتنا اچھا پرفارم نہیں کیا مڈل آرڈر میں اسپنرز نے وکٹیں لے کر دیں لیکن فاسٹ بولرز کی جانب سے شروع میں یا آخر میں وکٹیں نہیں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کو شامل کرتے تو وہ آپ کے لے ایکس فیکٹر ہوسکتے تھے، ان کا پیس اچھا ہے وہ کسی بھی ٹیم آپ کو میچ جتوا سکتے ہیں۔

عمر گل نے کہا کہ حارث رؤف کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔

سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حارث رؤف کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ اور وسیم جونیئر 145 کی اسپیڈ سے بولنگ کرتے ہیں اور ایکس فیکٹر اس پیس کے ساتھ ہی آتا ہے اس کے نیچے کوئی ایکس فیکٹر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی بھی بولر ایسا نہیں ہے کہ مخالف ٹیم سوچیں کہ اس کی بولنگ اسپیڈ اچھی ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں کبھی کبھار ہم بڑی لیگ کی پرفارمنس کو نظر انداز کردیتے ہیں اور کبھی ٹی 10 کی پرفارمنس پر کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرلیتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم ہٹ لگا کر جو بننے کی کوشش کررہے ہیں وہ بن نہیں سکے اور وہ بھی خراب ہوگیا جو وہ ہیں، آپ نے کھلاڑی کی فٹنس لیول کو دیکھنا ہوتا ہے، بابر اور فخر کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً ایک جیسا ہے لیکن کھیلنے کے طریقے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بابر کی پوزیشن کو ہلا کر جو بنانے کی کوشش کی وہ غلط ہے، بابر کو تیز کھلانے کا آئیڈیا ہی غلط تھا وہ اپنی اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے کے لیے اپنا گیم کھیل کر کرسکتا تھا۔

spot_imgspot_img