spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی آج ہوگی

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی اہم سماعت آج ہوگی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت 120سے زائد ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک استغاثہ کے 45 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔

عدالت نے آج استغاثہ کے مزید 3 گواہان کو شہادت قلمبند کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک بیرسٹر سلمان صفدر سلمان اکرم راجہ پر مشتمل وکلا کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں پیش ہوگی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں پیش ہوگی، یاد رہے کہ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ ٹو کیس فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے اپیلیں تیار کر لی، یہ اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔

اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کے خلاف اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی، بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر دو الگ الگ اپیلوں میں فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

اپیلوں کے متن کے مطابق انعام اللہ شاہ جسے برطرف کیا جاچکا تھا، عدالت نے اس کے اور وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جاسکتا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کا “ایکس” اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت

spot_imgspot_img