spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جیٹ طیارہ اڑان کے فوری بعد خوفناک حادثے کا شکار، 7 ہلاک

بینگر (ماین): امریکی جیٹ طیارہ اڑان کے فوری بعد خوفناک حادثے میں تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہلاک جبکہ عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ماین کے شہر بینگر میں شدید برفانی طوفان کے دوران ایک نجی جیٹ طیارہ اتوار کی شام حادثے کا شکار ہوگیا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق جیٹ طیارے میں مجموعی طور پر8 افراد سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کی نوعیت اور تعداد کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بومبڈیئر چیلنجر 650 بزنس جیٹ تھا۔ بینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کے مطابق شام تقریباً 7 بج کر 45 منٹ پر ایمرجنسی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر کارروائی شروع کر دی۔

Plane Crash

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں گی، جبکہ مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ کو رات بھر کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور ایک ایمرجنسی آپریشن سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ایف اے اے کے مطابق حادثے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر کی جائیں گی۔

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان جاری ہے۔ مائن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے اور ہلکی برف باری کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے۔

ریڈیو آڈیو کے مطابق حادثے سے کچھ دیر قبل ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور پائلٹس کم حدِ نگاہ اور ڈی آئسنگ کے مسائل پر بات کر رہے تھے۔

ٹیک آف کی اجازت ملنے کے تقریباً دو منٹ بعد کنٹرولر نے ایئر فیلڈ پر تمام پروازوں کو روکنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں کنٹرول ٹاور سے اطلاع دی گئی کہ جیٹ طیارہ الٹا پڑا ہے اور اس میں تین عملے کے ارکان اور ممکنہ طور پر پانچ مسافر سوار تھے۔

امریکا میں مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

spot_imgspot_img