اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے کہا کہ جھوٹ بولا گیا کہ ایشیا کپ میں نئی ٹیم لے کر جارہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان نیاز کہا کہ حسن نواز نیا لڑکا اور سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کھلائے بغیر ٹیم میں لایا گیا، اس میں ٹیلنٹ ہے لیکن وہ فرسٹ کلاس کھیل کر مزید بہتر ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سارے کھلاڑی 2017 اور 2018 سے ٹیم میں موجود ہیں، ماڈرن کرکٹ کھیلنے کا گہا گیا لیکن ایسا کچھ نظر نہیں آیا۔
نعمان نیاز نے کہا کہ ٹیکنیک والا مرحلہ اب پیچھے رہ گیا ہے، اب آپ کو بائیو مکینکلی دیکھا جاتا ہے، آپ کی فٹنس کا لیول دیکھنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلین فلپس کی فٹنس دیکھ لیں نیوزی لینڈ نے انہیں وکٹ کیپر سے ہٹا کر پوائنٹ کا بہترین فیلڈر بنادیا ہے۔
یہ پڑھیں: شعیب اختر کا پاکستانی ٹیم کی شکست پر ردعمل سامنے آگیا
اسپورٹس تجزیہ کار نے کہا کہ آپ کے پاس ہوٹل مینجمنٹ کی ڈگری والا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ہے، جو آپ کا وکیل تھا وہ چار سال چیف ایگزیکٹو رہا ہے اب پی ایس ایل کو ہیڈ کررہا ہے۔
نعمان نیاز نے کہا کہ ایڈوائزر بھی ایسے ہیں جنہوں نے سوریا کمار کے معاملے پر کچھ نہیں کیا ورنہ اس معاملے پر آئی سی سی کو شکایت کرسکتے تھے۔



