spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں لیے گئے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رام چرن اور جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ 4 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنی اور باکس آفس پر شاندار کامیابی سمیٹ رہی ہے۔

پیڈی نے ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں دنیا بھر سے 250 سے 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور نے فلم میں ’اچیاما‘ کے کردار کے لیے تقریباً 5 سے 6 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے جبکہ رام چرن نے اس فلم کے لیے 60 سے 70 کروڑ روپے کے درمیان فیس وصول کی ہے۔

گزشتہ روز جھانوی کپور سے منسلک چیٹ کے کچھ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہے تھے لیکن اس کی تصدیق نہ ہی اداکارہ اور نہ پیڈی کے میکرز کی جانب سے کی گئی تھی۔

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

مبینہ چیٹ میں لکھا تھا کہ اداکارہ نے کچھ مناظر کے دوران ناگواری کا اظہار کیا تھا، پیغامات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جھانوی نے پروڈکشن ٹیم سے درخواست کی تھی کہ ان کے کردار کے لیے مخصوص کیمرہ اینگلز اور فریمنگ کے انتخاب سے گریز کیا جائے۔

سوشل میڈیا چیٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم بندی کے عمل کے دوران اداکار رام چرن نے بھی ان کی حمایت کی تھی اور بعض مناظر پر جھانوی کی درخواست پر مداخلت بھی کی۔

spot_imgspot_img