spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب سے پروازیں، مسافروں کے لیے بڑی خبر آگئی

سعودی عربین ایئرلائنز  نے 11 اپریل بروز ہفتے سے...

’حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا‘

وزارت اطلاعات و نشریات کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

حزب اللہ کا اسرائیل کیساتھ براہ راست مذاکرات سے صاف انکار

بیروت (9 اپریل 2026): لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب...

اگلے میچ میں بھرپور کم بیک کریں گے، معین علی

کراچی کنگز کے تجربہ کار آل راؤنڈر معین علی...

جنگ کے خواہاں نہیں مگر اپنے حقوق سے دستبردار بھی نہیں ہوں گے، مجتبیٰ خامنہ ای

تہران (10 اپریل 2026): ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے 40ویں روز پر اہم بیان سامنے آگیا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ سے متعلق اہم مسائل آئندہ چند گھنٹے میں شائع کیے جائیں گے، عوام کی موجودگی اسی طرح رہنی چاہیے جیسے 40 دنوں سے جاری ہے، ایرانی عوام میدان جنگ کے حقیقی فاتح ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن وہ اپنے حقوق سے دستبردار بھی نہیں ہوگا، ہم ہر نقصان کا ازالہ طلب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ ختم نہیں ہوئی صرف وقفہ آیا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

انہوں نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے نیا طریقہ کار اختیار کریں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے خلیجی اور عرب ممالک کے نام پیغام میں کہا کہ جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں وہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے، جنوبی پڑوسی ان معاملات کو درست طریقے سے سمجھیں۔

انہوں نے پیغام میں کہا کہ اپنے آپ کو سچائی کے ساتھ جوڑیں، شیطانی قوتوں کے فریب دینے والے وعدوں پر اعتبار نہ کریں۔

spot_imgspot_img