جنوبی افریقا کے مایہ ناز بیٹر ریسی وین ڈر ڈوسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
جنوبی افریقی بیٹر وین ڈر ڈوسن نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا اعلان کیا اور اپنے شاندار کیریئر پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
پروٹیز بیٹر نے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 9 اکتوبر 2018 کو زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچ سے کیا اس کے بعد وہ تینوں فارمیٹس میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرے۔
وین ڈر ڈوسن نے 57 ٹی 20 انٹرنیشنل، 71 ون ڈے اور 18 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی اور آخری انٹرنیشنل میچ 16 اگست 2025 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔
ان کے کیریئر کی ایک نمایاں اننگ 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں دیکھنے کو ملی، جہاں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 133 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی تھی۔



