spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں پُروقار الوداعی تقریب

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام آباد میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں ایک پروقار اور خصوصی الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

مسلح افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، خصوصی الوداعی تقریب میں ان کی 40 سالہ شاندار اور مثالی عسکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر اور مسلح افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کی بنیاد ہے۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج کے شہدا اوران کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا، ملک کے دفاع کیلئے افواج کی قربانیوں کوسراہا۔

اپنے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہیں چار دہائیوں تک ذمہ داری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ وطنِ عزیز کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

مزید پڑھیں : جنرل ساحر شمشاد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الوداعی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فوج میں چالیس سال خدمات انجام دیں، تین سال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی رہے۔ ان کی چار دہائیوں پر محیط عسکری خدمات قوم اور مسلح افواج کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہیں گی۔

spot_imgspot_img