spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جماعت اسلامی کی مزاحمت تمہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گی، منعم ظفر

کراچی (16 فروری 2026): امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے سندھ حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ مزاحمت تمہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گی۔

لسبیلہ چوک پر دھرنے سے خطاب منعم ظفر نے کہا کہ آج شہر کے 10 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، احتجاج ان عناصر کے خلاف ہے جنہوں نے کراچی کے حقوق غصب کیے، پیپلز پارٹی کراچی دشمن پارٹی ہے، کارکنان پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور تشدد پیپلز پارٹی کی ایما پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی شیخ حسینہ کے انجام سے سبق سیکھے، حافظ نعیم الرحمان کی وارننگ

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم بنی ہوئی ہے، ایک جانب کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی اور دوسری طرف حق مانگنے والوں پر مقدمہ کیا جاتا ہے، گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش کر کے مقدمات درج کر دیے گئے، (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے سے گریزاں ہیں، 26ویں اور 27ویں ترامیم میں سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اور سیاسی اختیارات دینے کیلیے تیار نہیں، جماعت اسلامی نے کراچی کو جینے دو کا نعرہ بلند کیا ہے، ہم کراچی کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، کے فور منصوبہ 21 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکا، شہر کا 50 فیصدعلاقہ پانی سے محروم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کراچی نے 3256 ارب روپے ٹیکس جمع کروایا، حکمران کراچی کو بجلی، پانی، سڑکیں اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کو تیار نہیں ہیں، حکمران کہتے ہیں کہ تم ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، تمہارا ریڈ زون اور تمہاری دفعہ 144 تم کو مبارک ہو۔

’پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے پورے شہر کو ریڈ زون بنا دیا ہے۔ تم لوگوں سے جینے کا حق چھین رہے ہو۔ اہل کراچی نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ مزاحمت کسی صورت نہیں رکے گی۔ عوام میٹروپولیٹن سٹی اور کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے حالات میں جماعت اسلامی مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گی۔‘

spot_imgspot_img