spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جب تک اسرائیلی قبضہ ہے ہمارے ہتھیار جائز ہیں، حماس

حماس نے ایک بار پھر دوٹوک کہا ہے کہ غزہ میں اقتدار اور اس کی تمام باگ ڈور سونپنے کیلئے تیار ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جس منصوبے پر اتفاق کیا اس کیلئے پُرعزم ہیں لیکن ہم اسرائیل کے وژن کی پاسداری نہیں کریں گے اور جب تک قبضہ جاری ہے ہمارے ہتھیار جائز ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ آج رات اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرے گا۔

قسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ پیر کے روز صبح 9 بجے مقامی وقت (18:00 GMT) پر غزہ میں برآمد ہونے والے ایک مقتول اغوا کار کی لاش اسرائیل کے حوالے کرے گا۔

حماس پہلے ہی غزہ سے 20 اسیروں کو واپس کرچکی ہے اور اب وہ جنگ سے متعلق پٹی میں دوسرے یرغمالیوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں پیشرفت پر گہری نظر رکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگرممالک کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کو کسی کی منظوری درکار نہیں۔

spot_imgspot_img