spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جاوید شیخ اداکار بننے کےلیے نوعمری میں گھر سے بھاگے تو ان کیساتھ کیا ہوا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جاوید شیخ نوعمری میں اداکار بننے کےلیے گھر سے بھاگے تھے مگر ٹرین چلنے سے پہلے انھیں والد نے ڈھونڈ لیا۔

بالی ووڈ اور لالی ووڈ سمیت پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی یادگار کردار ادا کرنے والے ورسٹائل اداکار جاوید شیخ نے اپنے اداکار بننے کی داستان سناتے ہوئے ماضی کے جھروکوں سے پردہ اٹھایا ہے اور اپنے پکڑنے جانے کی دلچسپ روداد بیان کی ہے۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے گھر سے 100 روپے لیے اور دوستوں کے ساھ لاہور کےلیے روانہ ہوا، راستے میں 2 روپے کے لڈو لیے اور 98 روپے مجھے دکاندار نے واپس کیے، وہ پیسے میں نے جیب میں رکھے

انھوں نے کہا کہ اس کے بعد ٹانگہ کروایا اور سیدھا ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، ٹکٹ کٹوا کر ٹرین میں بیٹھے ہوئے تھے اور لاہور اداکار بننے کےلیے جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ نے بالی ووڈ ’خانز‘ کے زوال کی وجہ بیان کردی

اتفاق سے میر قسمت اچھی تھی میرے والد صاحب حلوائی کی دکان کے پاس سے گزرے، حلوائی نے والد صاحب کو کہا کہ آپ کا بیٹا آیا تھا اس کے پاس 100 کا نوٹ تھا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ میرے والد صاحب گھر پر آئے اور اپنے پیسے چیک کیے تو اس میں 100 کا نوٹ نہیں تھا، انھوں نے کچھ دوستوں کو بس اسٹینڈ اور کچھ کو ٹانگہ اسٹینڈ کی طرف بھجوایا

خود وہ دو دستوں کو لےکر ریلوے اسٹیشن آئے اس وقت ٹرین کھڑی تھی، میری قسمت اچھی تھی کہ والد نے مجھے ڈھونڈ لیا۔

انھوں نے بتایا کہ ہم چار دوست ٹرین میں بیٹھ کر لاہور جارہے تھے اور تصور میں خود کو ہیرو سمجھ رہے تھے، اتنے میں میرے والد صاحب کا ہاتھ میری گردن پر آیا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ اس کے بعد مجھے ہوش نہیں تھا، میں گھر پر الٹا لٹکا ہوا تھا اور مجھے درے پڑ رہے تھے، والد صاحب مجھے مار رہے تھے یہ میرا اداکار بننے کا پہلا تجربہ تھا۔

جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کو اوقات یاد دلادی، بڑا انکشاف

spot_imgspot_img