spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں نے بچے کا چہرہ نوچ لیا

کراچی: جامعہ کراچی کے اندر آوارہ کتوں کے حملے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر آوارہ کتوں نے 5 سال کے بچے کا چہرہ نوچ لیا اور ایک بچی کو پیر پر کاٹ کر اسے زخمی کردیا۔

بچوں پر کتوں کے حملے کا واقعہ آج صبح جامعہ کراچی کے اندر قائم کلینک کے قریب پیش آیا۔

یہ پڑھیں: کراچی میں آوارہ کتے گھروں کی بالکونی میں گھومنے لگے

میڈیکل افسر نے جامعہ کراچی انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال کے بچے پر کتنے حملہ کیا جس سے چہرہ زخمی ہوا ہے۔

میڈیکل افسر نے کہا کہ حورین نامی بچی بھی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئی، یونیورسٹی انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل جامعہ کراچی میں شعبہ فوڈ سائنس فرسٹ ایئر کا طالب علم آوارہ کتوں کے خوف سے گر گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کے سر پر زخم آئے تھے۔

spot_imgspot_img