spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ثنا عسکری نے ’شوہر اور جنات‘ کا واقعہ سنا کر مداحوں کو حیران کردیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا عسکری نے ’شوہر اور جنات‘ کا دلچسپ واقعہ سنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ ثنا عسکری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کو ڈراؤنی کہانیاں بنانے اور سنانے کا خاص شوق ہے، اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک اسٹوڈیو بھی قائم کر رکھا ہے جہاں وہ خوفناک کہانیوں پر مبنی ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔

ثنا عسکری نے کہا کہ بیٹا بھی اب بڑا ہو رہا ہے اور وہ اکثر اپنے والد کے اس کام میں دلچسپی لیتا ہے۔ کبھی کبھار دونوں مل کر انہیں ڈرانے کی کوشش بھی کرتے ہیں جس سے گھر کا ماحول مزید دلچسپ ہو جاتا ہے۔

یہ پڑھیں: ثنا عسکری آن لائن جعلسازی کا شکار ہوگئیں

اداکارہ کے مطابق چند ماہ قبل انہیں یوں محسوس ہوا جیسے گھر کے اندر کسی نے انہیں ان کے شوہر کی آواز میں پکارا ہو، حالانکہ اس وقت ان کے شوہر وہاں موجود نہیں تھے۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ خوفناک کہانیاں بنانے کا سلسلہ کم کریں۔

ثنا عسکری نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ لگتا ہے ان کے شوہر نے گھر کا ماحول ہی ایسا بنا دیا ہے جو ’جنات کے لیے دوستانہ‘ ہوگیا ہے۔

spot_imgspot_img