spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی کا کہنا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا، ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی کمپنیوں کی تنصیبات پر حملہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے مگر دشمن ممالک کے تیل بردار جہازوں کو گزرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی تنصیبات پر حملے کا جواب خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا کر دیں گے، جوابی کارروائی میں گنجان آباد علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

یہ پڑھیں: اسرائیلی فوج ایرانی کلسٹر بموں سے پریشان ہوگئی

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے، 15 روز گرنے کے باوجود عوامی خدمات میں کوئی بڑا تعطل نہیں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ مل کر ہونے والی تباہی سے بہتر تعمیر کریں گے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں آنے دی گئی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دشمن کی تباہ کی گئی ہر چیز کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر نو کریں گے، عوام کے تعاون سے مشکل حالات پر قابو پالیں گے۔

spot_imgspot_img