spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بھکر میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

لاہور (24 فروری 2026): داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملہ کیا گیا جس میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈی پی آر پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت کیا، سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی اور زخمی کانسٹیبل ارشد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اپنے بیان میں کہا کہ کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا، پنجاب پولیس شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہر جوان فتنہ خوارج اور فتنہ ہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: فائرنگ سے ڈی ایس پی لاچی اسد محمود سمیت 6 اہلکار اور ایک راہگیر شہید

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

آصف علی زرداری نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی جلد صحتیابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی، حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت کیا جبکہ زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

spot_imgspot_img