spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بھارت پاکستان کی طرف آنے سے پہلے سو بار سوچے گا، ناصر جنجوعہ

کیا بھارت اسرائیل کیلیے پاکستان کے ہاتھوں برباد ہونا چاہے گا؟ وہ ہماری طرف آنے سے پہلے سو بار سوچے گا اور ایسا نہ کیا تو بھگتے گا۔

یہ بات سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اگر امریکا بھارت اور اسرائیل کا ٹرائیکا ملتا ہے تو استعمال بھارت ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذریعے بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے، ہم تو وہ دنیا چاہتے ہی نہیں جہاں پاکستان نہیں ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ بھارت ہی کیلیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر بھارت سے جنگ ہوئی تو وہ کوئی عام جنگ نہیں بلکہ ایٹمی جنگ تک جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا تو پتہ چل جائے گا، یہ پاکستان ہے کوئی سافٹ اسٹیٹ نہیں۔ ہم سے مت الجھو یہ جو ٹی ٹی پی اور طالبان پالے ہوئے ہیں رکھ لیں ہمیں نہیں چاہیے۔

افغانستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 44 سال میں افغانستان کیلیے جو کچھ کیا اس کو ٹیس پہنچی ہے، اس نے ہماری دل آزاری کی ہے، ان سے روٹی بانٹ کر کھائی ہے، جس طرح پہلے بھارت کو سبق سکھایا اب افغانستان کو سبق دے رہے ہیں۔

ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں، امریکی صدر

spot_imgspot_img