spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بھارتی ہیڈ کوچ گوتم کےلیے بُری خبر، بی سی سی آئی کا کوچنگ کےلیے سابق کرکٹر سے رابطہ

بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کےلیے بُری خبریں آرہی ہیں، بی سی سی آئی نے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کےلیے سابق ٹیسٹ کرکٹر سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹرکچر سے متعلق بحث ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے، حالیہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن نتائج کے بعد گوتم گمبھیر کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں، اگرچہ انکا معاہدہ طویل مدتی ہے لیکن آنے والے بڑے ٹورنامنٹ گوتم کے مستقبل کا تعین کریں گے۔

بی سی سی آئی نے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ میں تبدیلی کے حوالے سے غور شروع کردیا ہے، بورڈ نے ابھی تک یہ طے نہیں کیا ہے کہ آیا گمبھیر 2025-27 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے بقیہ نو ٹیسٹ میچوں کے لیے ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگے یا نہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ ٹیم کی کونچنگ کے معاملے پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ سال ہونے والا T20 ورلڈ کپ کے نتائج تبدیلی کےلیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

گوتم گمبھیر کے موجودہ معاہدے میں 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ تک توسیع شامل ہے لیکن پانچ ہفتوں میں شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔

ایک کامیاب مہم جیسے ٹائٹل کو برقرار رکھنا یا فائنل میں پہنچنا گوتم گمبھیر کی پوزیشن کو مضبوط کر سکتا ہے تاہم، خراب کارکردگی ان کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔

ریڈ بال فارمیٹ میں وی وی ایس لکشمن مبینہ طور پر سینئر ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے اور بنگلورو میں واقع سینٹر آف ایکسی لینس میں ‘ہیڈ آف کرکٹ’ کے اپنے کردار سے مطمئن ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ڈریسنگ روم میں غیر یقینی کی فضا ہے جبکہ راہول ڈریوڈ کے دور میں کھلاڑیوں کو واضح کردار اور طویل مدتی رول دیے جاتے تھے، کئی کھلاڑی مبینہ طور پر گمبھیر کی قیادت میں خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں۔

”تمہاری اوقات کیا ہے!“ گوتم گمبھیر جنوبی افریقہ سے جیت کے بعد آپے سے باہر

spot_imgspot_img