spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بس اب بہت ہوچکا !! گرین لینڈ کے وزیراعظم کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب

برسلز : گرین لینڈ کے وزیرِاعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے سے متعلق بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بس اب بہت ہوچکا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ الحاق سے متعلق مزید کوئی خیالی بات قابلِ قبول نہیں، اب ہم مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات مناسب چینل کے ذریعے اور احترام کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

یورپ میں ڈنمارک کے اتحادی ممالک نے بھی واضح کیا ہے کہ اس جزیرے کا مستقبل صرف اور صرف اس کے عوام طے کریں گے۔

وزیراعظم جنزفیرڈرک نیلسن نے کہا کہ گرین لینڈ کا وینزویلا سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، ہم ایک جمہوری معاشرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوجائیں گے، ابھی اس مقام پر نہیں پہنچے کہ جو سوچیں کہ ہمارے ملک پر راتوں رات قبضہ ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم گرین لینڈ کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔

یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر کی برطرفی کے بعد ایک بار پھر اپنے بیان میں گرین لینڈ کو امریکا کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق بیانات اور دھمکیاں دینا بند کریں۔

اپنے بیان میں میٹے فریڈرکسن نے کہا تھا کہ گرین لینڈ پر امریکا کے قبضے کی بات بالکل بے معنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کو ڈینش سلطنت کے تین ممالک میں سے کسی ایک کو بھی اپنے ساتھ ضم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

صدر ٹرمپ گرین لینڈ کو ’دھمکیاں‘ دینا بند کریں، وزیراعظم ڈنمارک

spot_imgspot_img