spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بسنت منانے والوں پر کیا شرائط لاگو ہوں گی؟ مکمل تفصیلات

لاہور : حکومت پنجاب نے عوام کو بسنت منانے اور پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی ہے، خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب کے دستخط کردہ آرڈیننس کے تحت شہریوں کو بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کیلیے کچھ قواعد و ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پر عمل درآمد لازمی ہے۔

پنجاب کے کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 میں بسنت کے لیے واضح ضابطے مقرر کیے گئے ہیں، آرڈیننس کے تحت پتنگ فروشوں اور بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کو پتنگ اُڑانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں والدین یا سرپرست ذمہ دار ہوں گے، اب ہر پتنگ اور اس کے فروخت کنندہ کا ریکارڈ کیو آر کوڈ کے ذریعے قابلِ پتہ ہوگا۔

پتنگ اُڑانے کی اجازت صرف روئی کے دھاگے سے ہوگی۔ دھاتی، کیمیکل ملے، یا نوکیلے دھاگے کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سے 5سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کے معاملے میں پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے اور دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور عدم ادائیگی کی صورت میں والدین یا سرپرست کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پتنگ بازوں کی انجمنیں اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹرڈ ہوں گی، پتنگیں صرف رجسٹرڈ فروخت کنندگان سے خریدی جاسکیں گی اور ہر فروخت کنندہ ایک کیو آر کوڈ کے ذریعے قابل شناخت ہوگا۔

پتنگوں پر بھی کیو آر کوڈ موجود ہوگا جس سے فروخت کنندہ کی نشاندہی کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ دھاگہ بنانے والے بھی رجسٹرڈ ہوں گے اور ان کی شناخت بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں پتنگ بازی پر سال2001 سے پابندی عائد تھی تاہم 25 سال بعد اب مشروط اجازت کے ساتھ بسنت دوبارہ منانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بسنت منانے کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

spot_imgspot_img