spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

برفباری میں 3 دن قبل گھر سے سودا لینے گئے شخص کی لاش مل گئی

بٹگرام: برفباری میں 3 دن قبل گھر سے سودا لینے گئے شخص کی لاش مل گئی، محمد بشیر چیزیں خریدنے کےلیے بازار گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے طول و عرض میں سردی کی شدید ترین لہر جاری ہے کئی علاقوں میں جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے اور کئی سالوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات پاکستان پر نمایاں، برفباری کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

بٹگرام، دیربالا اور چترال میں شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، راستے بند اور سفر دشوار ہونے کے باعث بالائی علاقوں میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ایسے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بٹگرام میں برفباری میں 3 دن قبل گھر سے سودا لینے گئے شخص کی لاش مل گئی ہے، محمد بشیر پہاڑی علاقے چناؤ سے سودا سلف لینے کوزہ بانڈہ بازار گیا تھا۔

محمد بشیر راستے میں گرکر زخمی ہوگیا اور 2 دن تک برف میں پڑا رہا، زخمی بشیرسردی سے ٹھٹھرکر دم توڑ گیا، 3 دن بعد مقامی افراد نے لاش تلاش کرلی۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کے باعث بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

spot_imgspot_img