spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بجلی مہنگی ہونے کا قوی امکان، صارفین اضافی بوجھ کیلیے تیار رہیں

اسلام آباد : بجلی صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے، صارفین پر بجلی مزید 19 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کا فیصلہ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے بجلی مزید 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اگست میں 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

ڈسکوز کو دی جانے والی بجلی کی لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تھی، اگست کے لئے ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

spot_imgspot_img