spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بانی کو اسپتال منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

اسلام آباد (15 فروری 2026): عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر عمران خان کی جیل سے اسپتال منتقلی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، خاندان اور معالجین کی عدم موجودگی میں کوئی طبی معائنہ قبول نہیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی صحت پر رازداری ناقابل قبول ہے، ان کا ہر طبی معائنہ ذاتی معالجین اور خاندان کے فرد کی موجودگی میں کروائیں، پارٹی کے تجویز کردہ معتبر ڈاکٹرز اور اسپتال کی نگرانی میں علاج یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان

قبل ازیں، وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم کو آنکھ کے علاج کیلیے اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے اور ان کے علاج کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کی سہولت فراہم کی گئی ہے، حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی بے بنیاد پروپیگنڈے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

spot_imgspot_img