سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ میں بابر اعظم کو چار نمبر پر کھلانے کے بجائے واپس پاکستان بھیج دیتا۔
پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ میں بابر اعظم کو کبھی بھی چار نمبر پر نہیں کھلاتا ان کی جگہ خواجہ نافع کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کھلاڑی نمبر چار پر کھیل رہا ہے تو اسے کہنا چاہیے میچ جتوا کر دینا ہے، اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہیں پہنچتا تو بابر اعظم کا ٹی 20 میں یہ آخری ایونٹ ہے۔
باسط علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے آج بتایا کہ وہ 14 اوور میں 88 رنز نہیں بناسکتی، ٹیم میں بڑے نام ہیں ان کو پتا نہیں کہ کیا کردار ادا کرنا ہے۔
یہ پڑھیں: بابر اعظم کو ڈارپ کرنے کا مطالبہ زوروں پر
سابق کرکٹر نے کہا کہ صائم ایوب نے ایک اوور میں 2 آؤٹ کیے میچ کو تبدیل کیا، پاکستان میچ ہارا ہوا تھا لیکن فہیم اشرف نے جتوا دیا ورنہ ہم ہار چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلی باری والی بیٹنگ دوسری باری میں کررہے ہیں، ہمارے کھلاڑی پہلا میچ نہیں کھیل رہے جو ان کو سمجھانا پڑے، موجودہ کھلاڑی تین، چار سال سے کھیل رہے ہیں دوسروں کو آنے نہیں دیتے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی، فہیم اشرف کو 11 گیندوں پر 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 10 فروری بروز منگل کو امریکا کے خلاف کھیلے گا۔



