spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’بابر اعظم نے کئی سال سے پرفارم نہیں کیا، سپورٹ کرکے تھک چکے ہیں‘

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے کئی سال سے پرفارم نہیں کیا ہم سپورٹ کرکے تھک چکے ہیں۔

ویب شو کی اسپورٹس ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ شاہین تجربہ کار کھلاڑی ہے لیکن بابر اعظم اس سے بھی زیادہ تجربہ کار بیٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتنے میچوں میں آپ اس طرح کریں گے، 24 گیندیں کھیلنے کے بعد اگر آپ آؤٹ ہوجائیں، آپ سیٹ ہوگئے اور وکٹ کا پتا لگ گیا پھر ایسی شاٹ مار کر آؤٹ ہورہے ہیں، بھارت کے خلاف بھی اسی طرح سے آؤٹ ہوئے۔

یہ پڑھیں: ’بابر اعظم اور رضوان کو اوپننگ سے ہٹا کر ٹیم کا بیڑا غرق کر دیا‘

عماد وسیم نے کہا کہ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ ٹیم میٹنگ کیا ہوتی ہوگی، کوئی ہاتھ کھڑا کرکے یہ نہیں بول رہا ہے کہ ہاں میں نے اگر 24 گیندیں کھیلی ہیں میں آؤٹ ہوگیا، صاحبزادہ فرحان بھی بیٹنگ کررہا ہے مانا کہ وہ فارم میں ہے لیکن بابر بھی چوتھے اوور میں بیٹنگ کرنے آگئے تھے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ ہیری بروک کی طرح کب بیٹنگ کریں گے، ورلڈ کپ کے بڑے میچوں میں آپ اہم کردار کب دکھائیں گے، چھوٹی ٹیموں کے خلاف آپ کھیل جاتے ہیں آج لیام ڈوسن اور عادل رشید کے خلاف بھی ایسے ہی کھیلتے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں اچھی اننگز کھیلی تھی اور ایک اننگز انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تھی جس میں رضوان ان کے ساتھ اوپنر تھے اور ہم دس وکٹوں سے میچ جیتے تھے اس کے علاوہ کوئی اننگ بتادیں کہ انہوں نے میچ جتوایا ہو۔

spot_imgspot_img