spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف کیا پلان بنایا تھا؟

بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں بنایا گیا پلان بتا دیا۔

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، بابر اعظم کو 47 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، فہیم اشرف آل راؤنڈر کارکردگی پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تاہم میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ پچ شروع میں تھوڑی مشکل تھی لیکن پلان یہی تھا کہ پارٹنر شپ بنانی ہے اور وکٹ نہیں دینی۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ مجھے جتنا پسند کرتے ہیں میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی توقعات پر پورا اتروں۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

واضح رہے کہ بابر اعظم نے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی دلی خواہش پوری کردی، فل ہاؤس قذافی اسٹیڈیم میں انہوں نے کم بیک اننگز کھیلی اور 14 میچوں کے بعد ففٹی بنائی، انہوں نے لگاتار تین چوکے لگا کر نصف سنچری مکمل کی۔

شائقین کو عرصے کے بعد ٹریڈ مارک کور ڈرائیو، بیک فٹ پنچ اور فلک شاٹ دیکھنے کو ملے۔

اسٹار بیٹر نے مچی سے قبل کہا تھا کہ شائقین دل کھول کر محبتیں نچھاور کرتے ہیں کوشش ہوتی ہے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو خوشیاں دوں۔

spot_imgspot_img