spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اے ایس آئی کی شہری سے ہتک آمیز گفتگو کی آڈیو وائرل

میانوالی(7 ستمبر 2025): تھانہ کندیاں کے اے ایس آئی کی شہری سے ہتک آمیز گفتگو کی آڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں تھانہ کندیاں کے اے ایس آئی کی شہری سے ہتک آمیز گفتگو کی آڈیو وائرل ہوگئی، 15 کی کال کو مذاق بنانے پر ڈی پی او میانوالی رائے محمداجمل نے نوٹس جاری کردیا۔

ڈی پی او میانوالی نے اے ایس آئی ثنا اللہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے، ایس ایچ او تھانہ کندیاں غریب شہری کے گھر راشن اور مالی امداد لےکر پہنچے۔

پولیس کی جانب سے شہری کو ماہانہ راشن دینےکا وعدہ کیا گیا ہے، ڈی پی او  رائے محمد اجمل نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض شہریوں کی مددہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ میانوالی پولیس عوام کے تحفظ اور خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، اے ایس آئی نے شہری سے کہا تھانے آکر 20 روپے لے لو۔

spot_imgspot_img