spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ایک چیز استعمال نہ کرنے پر ہم بیماریوں میں جکڑتے جارہے ہیں؟ ماہر صحت نے راز بتا دیا

موسم سرما میں لوگوں کا نزلہ، زکام، کھانسی اور فلو جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونا عام سی بات ہے، یہ کوئی اتنی پریشانی کی بات نہیں تاہم اس کو معمولی سمجھنا بھی عقل مندی نہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن سوپ، رس دار پھل، لہسن، پیاز، ادرک، مچھلی اور کالی مرچ کا کھانے میں استعمال مذکورہ بیماریوں سے بچنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف ہربلسٹ غالب آغا نے اس موسم میں وائرل انفیکشنز سے بچاؤ کیلیے احتیاطی تدابیر اور غذاؤں سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ موسم سرما کی روایتی بیماریوں سے بچنے کے لیے کچھ غذائیں ایسی ہیں جنہیں روزمرہ غذا میں شامل کرکے سردیوں میں ان بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ان میں سب سے اہم موسم کا پھل کھانا ہے۔

اس کے علاوہ بچوں اور ضعیفوں کو اس موسم میں خاص غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، جب سے ہم نے دیسی گھی کا استعمال چھوڑا ہے تب سے ہمارے معاشرے میں امراض قلب، کولیسٹرول میں کمی اور دیگر بیماریوں نے بہت تیزی سے خود کو پھیلایا ہے۔

ہربلسٹ غالب آغا نے بتایا کہ ایک تحقیق کے مطابق دیسی گھی دوا کا کام کرتا ہے، یہ گھی ہماری شریانوں میں جمع نہیں ہوتا بشرطیکہ کہ سو فیصد اصلی گھی ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو چکن سوپ یا مرغی کا شوربہ ہر موسم میں بہتر غذا ہے لیکن خاص سردیوں کے موسم میں اس کا استعمال زکام کے وائرس سے بچانے میں بڑی مدد کرتا ہے اور اگر اس میں اُبلی ہوئی سبزیاں بھی شامل کرلی جائیں یعنی سادہ چکن سوپ کی جگہ چکن ویجی ٹیبل سوپ پیا جائے تو اس کے مفید اثرات اور بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔

سردیوں کے فروٹس مسمی مالٹا کینو وغیرہ اینٹی آکسیڈینٹ خوبیوں سے بھر پور ہوتے ہیں اور ان میں شامل وٹامن سی سردیوں میں ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

لہٰذا ان پھلوں کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں اور اسٹرس فروٹس کے ساتھ ٹماٹر، سُرخ مرچ ، آلو اور شکر قندی کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

 

spot_imgspot_img