spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

ایچ ای سی کا بیرون ملک مقیم اسکالرز کے لیے اہم فیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بیرون ملک مقیم اسکالرز کے لیے نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لیے جانے والے اسکالرز کے لیے نئی پالیسی بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔

بیرون ملک پی ایچ ڈی میں ناکام ہونے والے اسکالرز پر جرمانہ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مطلوبہ وقت میں ڈگری مکمل نہ کرنے والے اسکالرز کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پی ایچ ڈی میں ناکامی کی شرح 50 فیصد جبکہ پاکستان میں صرف 5 فیصد کے قریب ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نئی پالیسی کے تحت اسکالرز سے لیے جانے والے حلف نامے میں ترامیم کرے گا۔

علاوہ ازیں اسکالرز کے لیے بانڈ کی شرائط اور پانچ سالہ پابندی کی شق پر بھی نظرثانی کی جارہی ہے جبکہ ڈگری مکمل نہ کرنے اور بیرون ملک سکونت اختیار کرنے والے طلبا پر جرمانہ ہوگا۔

نئی پالیسی میں سیاسی پناہ کی حوصلہ شکنی سمیت دیگر اہم شقیں بھی شامل کی جائیں گی۔

spot_imgspot_img