کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پارکنگ مافیا کے کارندوں کی شہری سے بدمعاشی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، شہری نے ویڈیو بنالی۔
پارکنگ مافیا کے کارندوں سے تکرار کے دوران شہری نے ویڈیو بنائی، پارکنگ مافیا کے دو کارندے شہری کے ساتھ بدسلوکی کرتے رہے اور اسے گالیاں اور دھمکیاں دیتے رہے، تکرار کے دوران دو شہریوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔
صدر موبائل مارکیٹ کے پاس بھی شہری سے بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
غیرقانونی پارکنگ اور چارجڈ فیس کے معاملے میں صدر اور اطراف میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کاظم بھنگوار نے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ ختم کرادی۔
صدر موبائل مارکیٹ، کوپریٹیو مارکیٹ، عبداللہ ہارون روڈ اور زینب مارکیٹ کے باہر پارکنگ مافیا کےخلاف آپریشن کیا گیا۔
غیرقانونی چارجڈ فیس پارکنگ مافیا کے خلاف آپریشن میں کئی موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، آپریشن میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس، ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ و دیگر ادارے شریک ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 4 روز میں غیرقانونی پارکنگ چلانے والے مافیا کے 24 افراد کو گرفتار کیا گیا، 24 افراد کے خلاف غیرقانونی پارکنگ چلانے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔
کراچی کے شہریوں کےلیے بڑی خبر، صدر میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ ختم کردی گئی



