spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ایمازون کا ایک بار پھر ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا منصوبہ

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی جانب سے افرادی قوت میں کمی کا عمل جاری ہے، ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کی معروف ای۔ کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ 3ماہ قبل ہی 14 ہزار ملازمتیں ختم کی گئی تھیں۔

کمپنی نے تازہ ترین مرحلے میں تقریباً 16 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جو گزشتہ تین ماہ کے دوران دوسری بڑی لہر ہے۔

ایمازون کی سینئر نائب صدر بیتھ گیلیٹی نے گزشتہ روز ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ کمپنی تنظیمی ڈھانچے کو سادہ بنانے، غیر ضروری سطحیں کم کرنے، ذمہ داریوں میں اضافہ اور بیوروکریسی ختم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن کاروباری شعبوں یا ممالک میں یہ چھانٹیاں ہوں گی۔ سی بی سی نیوز سے رابطے پر ایمازون کے ترجمان نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کینیڈا میں کتنے ملازمین اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔

یہ اقدام اکتوبر میں ہونے والی 14 ہزار ملازمین کی برطرفی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بیتھ گیلیٹی کے مطابق بعض شعبوں میں تنظیمی تبدیلیاں اکتوبر میں مکمل ہو گئیں تھیں، تاہم کچھ یونٹس میں یہ عمل اب جا کر مکمل ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا میں موجود ملازمین کو اندرونِ کمپنی نئی ملازمت تلاش کرنے کے لیے 90 دن دیے جائیں گے۔ جو ملازمین نئی ذمہ داری حاصل نہ کر سکیں یا نہ لینا چاہیں، انہیں علیحدگی پیکیج، کیریئر آؤٹ پلیسمنٹ سہولیات اور ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

ایمازون کا 14 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

spot_imgspot_img