spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ایشوریا رائے اپنے نام اور تصاویر کے غیر قانونی استعمال سے پریشان، اہم قدم اٹھا لیا

ممبئی (9 ستمبر 2025): بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے نام اور تصاویر کے غیر قانونی استعمال سے تنگ آ کر عدالت سے رجوع کر لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے نے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز و تجارتی مصنوعات پر اپنے نام، تصاویر اور شخصیت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شخصیت کے تحفظ کیلیے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

جسٹس تیجس کریا کی سربراہی میں بینچ نے بالی وڈ اداکارہ کی درخواست پر سماعت کی۔ کیس کو باضابطہ طور پر سماعت کیلیے 15 جنوری 2026 کو مقرر کیا گیا ہے۔

ایشوریا رائے کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ سندیپ سیٹی نے درخواست دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ معاشی فائدے اور نامناسب مواد دونوں کیلیے میری مؤکلہ کی شخصیت کا بے تحاشا اور غیر قانونی استعمال کیا گیا۔

سندیپ سیٹی نے کہا کہ متعدد ویب سائٹس نے خود کو غلط طور پر ایشوریا رائے کے آفیشل پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جس سے عوام گمراہ ہوئے اور مؤکلہ کی شخصیت کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔

انہوں نے عدالت میں مگ اور ٹی شرٹس سے لے کر مشروبات تک کے سامان کی مثالیں پیش کیں جن پر بالی وڈ اداکارہ کا نام اور تصاویر چسپاں تھیں۔

وکیل نے ایشوریا نیشن ویلتھ نامی کمپنی کا بھی انکشاف کیا اور بتایا کہ اس کا میری مؤکلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اس عمل کو دھوکہ دہی کے طور پر بیان کیا اور واضح کیا کہ ان کی مؤکلہ کو اس طرح کے اداروں کے بارے میں کوئی علم یا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

سندیپ سیٹی نے عدالت کو بتایا کہ ایشوریا رائے کی نازیبا اے آئی سے تیار کردہ تصاویر بڑے پیمانے پر آن لائن گردش کر رہی ہیں۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ مدعی ٹیک ڈاؤن کیلیے مخصوص یو آر ایل فراہم کر سکتا ہے یا بلاکنگ اور اسکریننگ انسٹرکشنز (BSI) کے عمل سے رجوع کر سکتا ہے۔

spot_imgspot_img