spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی امید ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں امید ہے کامیاب بھی ہوں گے۔

یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس جیسی کارروائی دوبارہ ہونا چاہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جارہا ہے، فوج کی تعیناتی سے واشنگٹن میں جرائم میں کمی آئی، امریکی شہر اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔ ،

واشنگٹن ڈی سی میں قتل کے واقعات 95فیصد کم ہوگئے ہیں، امریکا میں ادویات کی قیمتیں بھی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں، ری پبلکن پارٹی کو مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیئے۔

صحافی کی جانب سے کیے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ کیا ہے، دنیا بھر میں تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں،اب دونوں خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین روس کی جنگ جلد از جلد ختم کروانا چاہتا ہوں، پیوٹن نے یوکرین پر سرد موسم میں حملے کئے یہ بہت افسوسناک عمل ہے۔

’مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ ٹالنے کیلئے طاقتیں متحرک‘

spot_imgspot_img