spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ایران پر کیسے حملہ کیا جائے؟ پینٹاگون نے ٹرمپ کو آپشنز پیش کر دیے

واشنگٹن (15 جنوری 2026): امریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون نے ایران پر حملے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مختلف آپشنز پیش کر دیے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے نیوکلیئر پروگرام اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تجاویز پیش کر دی ہیں، آپشنز میں تہران کا نیوکلیئر پروگرام اور بیلسٹک میزائل سائٹس فہرست میں شامل ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے تفصیلات شائع کر دیں جن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد عسکری آپشنز پر بریفنگ دی گئی، تہران کے داخلی سکیورٹی اداروں اور سائبرحملوں کے آپشنز بھی پیش کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر حملہ ہوا تو ہم مشرقی وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

امریکی حکام نے کہا کہ چند دنوں میں ایران پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران پر حملے کی صورت میں تہران کی جوابی کارروائی پر بھی غور کیا گیا، امریکی بحریہ کے 3 میزائل بردار ڈسٹرائر مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں، یو ایس ایس روزویلٹ حالیہ دنوں میں بحیرہ احمر میں داخل ہو چکا ہے جبکہ ایک میزائل بردار آبدوز بھی خطے میں موجود ہے۔

ایران نے امریکا کیساتھ سفارتی رابطہ منقطع کر دیا

spot_imgspot_img