spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹرز مکمل تباہ کردیا گیا، امریکی سینٹ کام

امریکی سینٹ کام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور فوج ہے، پاسداران انقلاب کا اب کوئی ہیڈکوارٹر نہیں، پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹرز مکمل تباہ کردیا گیا، گزشتہ 47 سال میں پاسداران انقلاب نے ایک ہزار سے زائد امریکی اہلکار ہلاک کیے۔

سینٹ کام نے ایران میں نشانہ بنائے جانے والے اہداف سے متعلق بتایا کہ امریکی فوج نے ہفتے سے اب تک ایک ہزار سے زائد ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔

iran israel war تمام خبریں

امریکی سینٹ کام نے مزید کہا کہ گزشتہ رات ایران کی بیلسٹک میزائل اثاثوں کو بھی تباہ کیا گیا، 2 ہزار پاؤنڈ کے بی ٹو اسٹیلتھ بموں سے اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں دوبارہ دھماکے سنے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ نئے حملوں میں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز پر بھی بمباری کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پاسداران انقلاب کے ایئرفورس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی ایران میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر بھی نئے حملے کیے گئے ہیں۔

ایران کے جوابی حملوں میں 10 اسرائیلی اور 3 امریکی فوجی ہلاک

spot_imgspot_img