spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’اگر وقت پر نہیں آ سکتے تو فلم کرنے چھوڑ دو‘: گووندا کو ایسا کس نے کہا تھا؟

ممبئی (14 مارچ 2026): گووندا 90 کی دہائی کے ایک بڑے اسٹار ٹھہرے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اکثر سیٹ پر دیر سے آتے تھے یا کبھی کبھار آتے ہی نہیں تھے۔

انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں پریان درشن نے فلم ’بھگم بھاگ‘ میں گووندا کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔

پریان درشن کے مطابق مجھے پدما شری ایوارڈ ملا اور ایک انٹرویو میں مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا یہ میری سب سے بڑی کامیابی ہے؟ تو میں نے کہا نہیں بلکہ میری سب سے بڑی کامیابی گووندا اور سلمان خان کو صبح 5 بجے سیٹ پر لانا اور فلم کو وقت پر مکمل کرنا ہے۔

فلمساز نے کہا کہ وہ شروع میں گووندا کی شہرت کی وجہ سے انہیں کاسٹ کرنے سے ڈر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا کی کرن جوہر کو وارننگ

’میں نے گووندا سے کہا کہ میں نے آپ کے بارے میں یہ تمام باتیں سن رکھی ہیں لہٰذا اگر آپ وقت پر نہیں آ سکتے تو براہِ کرم فلم کرنا چھوڑ دیں۔ لیکن میں آپ کو ایک بات بتاؤں وہ ہر روز وقت پر موجود ہوتے تھے۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔‘

پریان درشن نے بتایا کہ اداکار کو بہت زیادہ جملے بازی کرنے کی عادت تھی اور وہ اکثر فلم میں اپنی طرف سے لائنیں شامل کر دیتے تھے۔

’گووندا اپنی طرف سے لائنیں ڈال دیا کرتے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ میں پہلے ہی نیرج ووہرا (اسکرپٹ رائٹر) کو پیسے دے رہا ہوں مجھے کسی دوسرے رائٹر کی ضرورت نہیں۔‘

گزشتہ سال، گووندا نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو میں شرکت کی اور ان الزامات کا جواب دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بالی وڈ میں انہیں کام پر دیر سے آنے کی وجہ سے بدنام کیا گیا حالانکہ حقیقت میں وہ روزانہ کئی شفٹوں میں کام کر رہے تھے۔

spot_imgspot_img