spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اگاتھا کرسٹیز سیون ڈائلز کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کا لہو گرما دیا

نیٹ فلکس پر اگاتھا کرسٹیز سیون ڈائلز کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم کی کہانی شاہکار ناول پر مبنی اور خفیہ تنظیم کی سرگرمیوں کو دکھاتی ہے۔

بہترین جاسوسی کہانی پر مبنی اگاتھا کرسٹی کا ناول “دی سیون ڈائلز میسٹری” (The Seven Dials Mystery) 1925 کے انگلستان کے پس منظر میں لکھا گیا ایک سنسنی خیز شاہکار ہے، جس کی کہانی ایک خفیہ تنظیم اور پراسرار اموات کے گرد گھومتی ہے۔

کہانی کا آغاز ایک پرتعیش دیہی تقریب سے ہوتا ہے جہاں محض تفریح کے لیے کیا گیا ایک مذاق اس وقت خوفناک رخ اختیار کر لیتا ہے جب ایک نوجوان، جیری ویڈ، پراسرار طور پر ہلاک ہو جاتا ہے۔

لیڈی ایلین، جنھیں پیار سے “بنڈل” برینٹ کہا جاتا ہے، ایک نہایت ذہین اور مہم جو لڑکی ہیں، وہ جیری کی اس اچانک موت کے پیچھے چھپی حقیقت کو بے نقاب کرنے کا تہیہ کر لیتی ہیں۔

اپنی اس تلاش کے دوران بنڈل کا سامنا “سیون ڈائلز” نامی ایک پُراسرار گروہ سے ہوتا ہے، جو جاسوسی اور دیگر ناجائز سرگرمیوں میں ملوث ہے،

وہ اپنے دوستوں اور سپرنٹنڈنٹ بیٹل کی مدد سے دھوکے اور خطرات کے ایک ایسے جال میں الجھ جاتی ہیں جو کہانی کو ایک انتہائی ڈرامائی موڑ پر لے آتا ہے۔

یہ ناول ایک بہترین جاسوسی کہانی ہے جو اگاتھا کرسٹی کے مخصوص انداز، یعنی پیچیدہ پلاٹ اور غیر متوقع نتائج، کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

spot_imgspot_img