spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا، ناصرعباس نے کہا کہ قوم اس کیخلاف اٹھ کھڑی ہو۔

سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے 27ویں ترمیم کیخلاف تحریک کا اعلان کیا ہے، علامہ ناصرعباس نے کہا کہ قوم 27ویں ترمیم کےخلاف اٹھ کھڑی ہو، طاقتوروں کو مزید طاقت دے دی گئی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں 26ویں ترمیم کی نکالی گئی شقوں کو شامل کیا جاتا ہے تو مخالفت کریں گے، 27ویں ترمیم کا مسودہ سامنے آئے گا تو پتہ چل جائے گا کہ اس کا حجم کتنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم میں این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دستبرار ہوئی تھی، 27ویں ترمیم میں ان ہی شقوں میں سے کوئی پاس کی جاتی ہے تو آئین کی توہین سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا ہے، کھینچ تان کر دو تہائی اکثریت حاصل کی جارہی ہے لیکن اس کا نقصان ہوگا، ایسے اقدامات کو آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی توہین سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عسکری قیادت کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اسمبلی میں ہوئی نہ ان پر عمل کیا گیا، 26ویں ترمیم کا یہ حال ہے تو 27ویں کا کیا حال ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو حاصل اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی تو مخالفت کریں گے، آئین کے تحت صوبوں کے حقوق میں اضافہ تو کیا جاسکتا ہے کمی نہیں کی جاسکتی، صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا تو بھرپور مخالفت کریں گے۔

سینیٹ سے 27ویں ترمیم کی منظوری، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو مدعو کرلیا

spot_imgspot_img