spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اوورسیز پاکستانیوں کیلیے خوشخبری : نئے قانون کا نفاذ

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے نیا قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق پروٹیکشن آف اوورسیز پاکستانیز پراپرٹیز ایکٹ 2024” کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق حقوق کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس قانون کے تحت ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں، جہاں صرف اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوگی۔

اسلام آباد میں خصوصی عدالت پہلے ہی کام شروع کرچکی ہے جبکہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی اس عمل کو توسیع دی جارہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے، ملکیتی تنازعات اور دیگر قانونی مسائل کے حل کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

قانون کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ، الیکٹرانک ریکارڈ اور ویڈیو لنک کے ذریعے بھی عدالتی کارروائی میں حصہ لے سکیں گے، جس سے مقدمات کی پیروی میں آسانی پیدا ہوگی۔

اس قانون کا مقصد یہ ہے کہ ایسے معاملات میں تیزی سے فیصلے کیے جائیں، حکام کے مطابق خصوصی عدالتیں مقدمات کی سماعت شروع ہونے کے90 دن کے اندر فیصلہ سنانے کی پابند ہوں گی، جبکہ اپیل کی صورت میں ہائی کورٹ بھی 90 دن کے اندر فیصلہ کرے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو بحال کرنا اور ان کی جائیدادوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

spot_imgspot_img