spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اونٹاریا جانے کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری

کینیڈا کے صوبے اونٹاریا میں مزدور طبقے کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، صوبائی حکومت نے ملازمین کی کم سے کم اجرت میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے اونٹاریا صوبے بھر میں کم از کم اجرت بڑھا کر 17.60 ڈالر فی گھنٹہ کر دی جائے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے میں کم از کم اجرت 17.20 ڈالر فی گھنٹہ ہے، جس میں 40 سینٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حساب سے جو ملازمین ہفتے میں 40 گھنٹے فل ٹائم کام کرتے ہیں، انہیں ہر مہینے تقریباً 64ڈالر اضافی تنخواہ ملے گی۔

اس حوالے سے اونٹاریا حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے، حکام کے مطابق یہ اقدام صوبے کی معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔

دوسری جانب یہ اضافہ صوبے کے ہزاروں کم آمدنی والے کارکنوں کے لیے راحت کا باعث سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو ریٹیل، ریسٹورنٹ، کلیننگ سروسز، ہاسپٹیلٹی اور دیگر کم تنخواہ والے شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

کم از کم اجرت کا نیا قانون یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کے بعد اونٹاریا بھر میں تمام ملازمین کے لیے یہی بنیادی شرح ہوگی، چاہے وہ کسی بھی شعبے میں کام کر رہے ہوں۔

 

spot_imgspot_img