spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے بچہ جاں بحق

کراچی : شہر قائد میں ایک اور بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی آئی اور چھ سالہ بچے کی جان لے گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے باعث چھ سالہ رضوان جاں بحق ہو گیا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ رضوان اپنی والدہ کے ساتھ خالہ کے گھر جانے کے لئے نکلا اور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گیا۔

بچہ جاں بحق

جان بحق ہونے والے بچے کو پہلے نجی ہسپتال اور پھر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائی جاری ہے ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر بچہ جاں بحق ہوا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : گھر میں کھیلتی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق

اس سے قبل گزشتہ ماہ لیاری موسیٰ لین میں گھر کی چھت پر کھیلنے والی ڈھائی سالہ ننھی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ بچی بلڈنگ کی ساتویں منزل پر رہائش پذیر اور چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئی۔

spot_imgspot_img