شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں آنے کے لیے زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکارہ امر خان نے والدہ فریحہ جبیں نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
امر خان نے کہا کہ ایک جنریشن نے انتھک قربانیاں دیں، والدہ نے اداکاری کرتے ہوئے بھی میرا خیال رکھا، میں بہترین فلم اسکول میں پڑھنے گئی، اپنی ڈگری مکمل کی، اس دوران اپنا پورٹ فولیو بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اتنی جدوجہد نہیں کرنی پڑی صرف یہ ہے کہ میں اپنے کام کو لے کر بہت سلیکٹو ہوں، اگر مجھے چھ ماہ تک کوئی اسکرپٹ پسند نہیں آتا تو کام نہیں کرتی اور بہت سے پیسوں کو جانے دیتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ والدہ نے بہت سا کام کیا اور بہت محنت کی لیکن میرے پاس وقت ہے تو میں اچھے اسکرپٹ کا انتخاب کرتی ہوں۔
امر خان نے کہا کہ میرے زیادہ تر ڈراموں کے کپڑے والدہ سلیکٹ کرتی ہیں، چند ایسے ڈیزائنر ہیں جنہوں نے مجھے اس دور میں بھروسہ کرکے کپڑے دیے۔
انہوں نے کہا کہ ایوارڈ شو میں بھی شرکت کے لیے مجھے ماہین کی جانب سے کپڑے دیے گئے۔



