spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

انمول پنکی کی جان کو کس سے خطرہ ہے؟ بڑی پیشرفت

کراچی : منشیات کیس میں گرفتار ہائی پروفائل ملزمہ انمول پنکی کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ عدالت میں پیشی کے دوران غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کی جان کو بااثر گروپس، مبینہ ڈونرز اور منشیات مافیا سے شدید خطرات لاحق ہیں، اس کی حساس تفتیش کے پیشِ نظر سکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔

انمول پنکی کی جان کو کس سے خطرہ ہے؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پیشی کے دوران انمول پنکی کا انداز پہلے کے مقابلے میں مختلف دکھائی دیا۔

نمائندہ اے آّر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی کوشش ہے کہ اس مقدمے کو انتہائی حساس قرار دے کر ممکنہ طور پر جیل ٹرائل کی درخواست کی جائے کیونکہ بیرونی سکیورٹی کو برقرار رکھنا مشکل قرار دیا جارہا ہے۔

پنکی کی حفاظت اور اس کی نگرانی کیلیے 40 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، بغدادی تھانے کے اطراف اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں پنکی کو کھانے پینے کی اشیا ہر طرح سے چیک کرنے کے بعد دی جاتی ہیں۔

تحقیقات کے دوران انمول پنکی سمیت تین افراد پولیس تحویل میں ہیں، جن میں اس کے قریبی ساتھی ذیشان اور سہیل بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے 6 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن میں 6سے 8 کروڑ روپے تک کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق بیرونِ ملک سے منشیات منگوانے کے لیے 84 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کے شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں، جبکہ کیس اب کراچی سے نکل کر بین الاقوامی نیٹ ورک کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیا کے سامنے دیے گئے بیانات کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی، کسی بھی ملزم کا مؤثر اور قابلِ قبول بیان وہی تصور کیا جاتا ہے جو مجسٹریٹ کے سامنے باقاعدہ ریکارڈ کیا جائے۔

سی ٹی ڈی نے بھی انمول پنکی کی گرفتاری کی تیاری شروع کر دی

spot_imgspot_img