spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

انقرہ میں لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ گر کر تباہ

انقرہ سے طرابلس جانے والا لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا، لیبیا کے وزیراعظم نے واقعے کی تصدیق کردی، طیارے کا رابطہ ریڈار سے اچانک منقطع ہوگیا تھا۔

ترک میڈیا کے رپورٹ کے مطابق طیارے میں لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے، طرابلس جانے والا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق طیارے سے انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کے بعد رابطہ منقطع ہوا تھا، فلائٹ ریڈار کے مطابق محمدالحداد کا طیارہ ٹیک آف کے 16 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا تھا، جو انقرہ سے 32400 فٹ کی بلندی پر پہنچ کر لاپتہ ہواتھا۔

مذکورہ طیارے میں مشیر محمدالعساوی، میجرجنرل غریبیل اور ایک فوٹو گرافر بھی سوار تھے، لیبیا کے وزیراعظم نے واقعے کی تصدیق کردی

ترک وزیر داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارے کے ملبے تک پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کے بعد انقرہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔

ترک میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے انقرہ میں لیبیا کےآرمی چیف کا طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم سانحہ قوم،آرمی اور ملک کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جن لوگوں کو کھودیا ان کےخاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ترک حکام نے لیبا کے آرمی چیف کا طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے رواں ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف انقرہ کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اپنے ترک ہم منصب اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جاری فوجی اور سیکیورٹی تعاون کا حصہ تھا۔

spot_imgspot_img